نقیب اللہ کی ہلاکت،سہراب گوٹھ میں محسود برادری کا جرگہ

نقیب اللہ کی ہلاکت،سہراب گوٹھ میں محسود برادری کا جرگہ
نقیب اللہ کی ہلاکت،سہراب گوٹھ میں محسود برادری کا جرگہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما محسود برادری قیوم محسود کا کہنا ہے کہ آج سہراب گوٹھ میں ہونے والے جرگے میں کراچی،پشاور، ڈی آئی خان اور اسلام آباد سے محسود عمائدین کی شرکت نے کی ،جس میں محسود عمائدین نے نقیب کیس کا جائزہ لیا گیا جرگے میں نقیب قتل کیس کے مقدمے کیلیے وکلا کے پینل سے بات چیت کی گئی ۔قیوم محسود کا کے مطابق جرگے کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وکلا پینل قانونی چھان بین کے بعد بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرانے کی منظوری دے گاجبکہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کرائی جائیں گی۔
رہنما محسود برادری کا کہنا ہے کہ نقیب محسود کے اہلخانہ کل کراچی پہنچیں گے،پولیس کو بلایا جائیگایا اہلخانہ پولیس کے پاس جائیں گے فیصلہ جرگہ کرے گا۔
سہراب گوٹھ میں ہونے والے جرگے نے نقیب کے خاندان کی کراچی آمد اورسیکیورٹی انتظامات پربات چیت کی جبکہ محسود برادری کے ایم این ایز،سینیٹرزاوردیگررہنما کل جرگے کیلیے کراچی پہنچ رہے ہیں