واٹر کراس چیلنج چیمپیئن شپ،گارڈگروپ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

واٹر کراس چیلنج چیمپیئن شپ،گارڈگروپ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخواہ میں منعقد ہونے والی دو روزہ واٹر کراس چیلنج چیمپیئن شپ 2017 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی گارڈ گروپ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی شہزاد ملک۔ مومن ملک اور تیمور ملک تھے۔ انڈس ایور صوابی میں چوبیس اور پچیس دسمبر 2017 کو منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں چار کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔ جن میں چونتیس سو سی سی گاڑیوں کی اے کیٹگری ریس میں گارڈ گروپ کے نوشیروان ٹوانہ کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دو لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ بی کیٹگری ریس میں سجاد قریشی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں بھی دو لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ بی کیٹگری میں سردار حسن صادق نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں بھی دو لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ گارڈ گروپ کے عثمان ندیم بی کیٹگری میں دوسرے نمبر پر آئے جس پر انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

چیمپیئن شپ میں خواتین کے مقابلوں میں ردا نوید نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی جس پر انہیں بھی دو لاکھ روپے انعام دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی عصمہ صدیقی کو دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔ اس موقع پر چیمپئن شپ میں ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنے والے انجینیئر کو پچاس ہزار روپے خصوصی انعام دیا گیا۔ اس موقع پر گارڈ گروپ کے شہزاد ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں دیگر کھیلوں کے ساتھ موٹر سپورٹس کی ترقی کے لیئے بھی ہمارا ادارہ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ گارڈ کروپ کرکٹ۔ پولو اور گالف کے کھیلوں کو بھی سپانسر کر رہا ہے۔ آخر میں شہزاد ملک۔ مومن ملک اور تیمور ملک کی جانب تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -