نئی دہلی‘ آتش بازی کی فیکٹری میں آتشزدگی،8 خواتین سمیت 17افراد ہلاک

نئی دہلی‘ آتش بازی کی فیکٹری میں آتشزدگی،8 خواتین سمیت 17افراد ہلاک
نئی دہلی‘ آتش بازی کی فیکٹری میں آتشزدگی،8 خواتین سمیت 17افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی غیرقانونی فیکٹری میں آگ لگنے سے 17افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کے باوانا انڈسٹریل ایریا میں واقع فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،فیکٹری مالکان نے پلاسٹک پروڈکٹس کی تیاری کا لائسنس لے رکھا تھا جبکہ وہاں آتش بازی کا سامان تیار کیا جارہا ہے۔فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ آتش بازی کا سامان بنانے کے لئے استعمال ہونے والافاسفورس ممکنہ طور پر آگ لگنے کی وجہ ہوسکتا ہے۔فائرسروس چیف کا کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ کیا گیا لیکن آگ بہت تیزی کے ساتھ پھیلی جس پر20فائرٹینڈرز نے 4 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے لیکن اس واقعے میں 8خواتین اور 2بچوں سمیت 17افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں