ستانی ٹیم کی کوچنگ میں قطعی دلچسپی نہیں :شعیب اختر

ستانی ٹیم کی کوچنگ میں قطعی دلچسپی نہیں :شعیب اختر

  

پاک

کراچی (سپورٹس رپورٹر )سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے دیگر ہم عصر کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ٹیم کی کوچنگ میں قطعی دلچسپی نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آسان زندگی گزار رہے ہیں جس میں ان کی بہت زیادہ خواہشات نہیں اور ضرورت کے وقت وہ پاکستانی ٹیم کو اپنے مفید مشورے تو دے سکتے ہیں لیکن کل وقتی کوچنگ ایک ایسا کام ہے جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچنے کی بھی کوشش نہیں کی۔میڈیا انڈسٹری سے وابستہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ فی الوقت ایک والد کی حیثیت سے اپنا فرض نبھا رہے ہیں اور اپنی جگہ بیٹھ کر بیٹے کی پرورش کا عمل دیکھنا ان کیلئے باعث طمانیت ہے جو ان کے خیال میں کرکٹر نہیں بلکہ ایک اداکار بنے گا۔شعیب اختر کاشمار اپنے دور کے تیز ترین گیند بازوں میں ہوتاتھا۔بڑے بڑے بلے باز ان کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ آسان زندگی گزار رہے ہیں جس میں ان کی بہت زیادہ خواہشات نہیں اور ضرورت کے وقت وہ پاکستانی ٹیم کو اپنے مفید مشورے تو دے سکتے ہیں لیکن کل وقتی کوچنگ ایک ایسا کام ہے جس کے بارے میں انہوں نے کبھی سوچنے کی بھی کوشش نہیں کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -