آسٹریلوی لشکر پر انگلش فوج کشی جاری،انگلینڈ کو 3-0کی برتری

آسٹریلوی لشکر پر انگلش فوج کشی جاری،انگلینڈ کو 3-0کی برتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 16 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0۔3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 302 رنز بنائے۔ جوس بٹلر نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں جیسن رائے 19، جونی بیرسٹو 39، ایلکس ہیلز 1، جو روٹ 27، این مورگن 41، معین علی 6 اور کرس ووکس 53 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 58 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کومنز، مارکوس سٹوئنس، ایڈم زامپا اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز ہی بنا سکی اور ایرون فنچ، مچل مارش اور مارکوس سٹوئنس کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیوڈ وارنر 8، کیمرون وائٹ 17، سٹیو سمتھ 45، مچل مارش 55، مارکوس سٹوئنس 56، ٹم پین 31 اور پیٹ کومنز 1 سکور بنانے میں کامیاب ہو سکے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں صرف 46 رنز دئیے اور 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووکس اور عادل راشد نے بھی 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔