عامر خان کا پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ کرانے کا عندیہ

عامر خان کا پاکستان میں سپر باکسنگ لیگ کرانے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کی سپر لیگ کرانے کا عندیہ دیدیا ٗ ایونٹ میں خواتین باکسرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔عامر خان نے باکسنگ لیگ پچھلے سال دسمبر میں کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب یہ ایونٹ رواں سال ہوگا۔پاکستان میں باکسنگ کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے عامر خان نے پاکستان سپر باکسنگ لیگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔لیگ کی آٹھ ٹیموں میں اسلام آباد کنگز ٗلاہور جائلز ٗکراچی ڈیولز ٗفیصل آباد فیلکنز ٗ ملتان تھنڈرز ٗپشاور واریئرز، کوئٹہ اسٹارز اور سیالکوٹ یونائیٹڈ شامل ہیں ٗاس ایونٹ میں مینز کے ساتھ ساتھ ویمنز ایونٹ بھی ہوگا۔ہر ٹیم کو چھ فائٹ لڑنا ہوں گی جس میں 5مردوں کی اور ایک خواتین کی ہوگی ، ہر فائٹ کے پوائنٹس برابر ہوں گے۔