ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ

ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے نئے عہدیداروں کا چناؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت حاجی لیاقت علی منعقد ہوا جس میں نئے عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایاگیا اجلاس میں بڑی تعداد میں عہدیداروں ،اراکین اور کھلاڑیوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ کو کلب کا سرپرست اعلیٰ ،حاجی لیاقت علی کو صدر ،محمد رمضان پیر جی کو جنرل سیکریٹری ،شمیم با بو کو چیئر مین ،طارق شاہ کو وائس چیئر مین ،محمد سعید کو نائب صدر ،محمد ناصر کو ہید کوچ ،فہد خان کو کوچ اور شیر افضل کو پریس سیکریٹری منتخب کیا گیا جبکہ ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے کپتان محدم امین اور نائب کپتان محمد شاہد ہونگے نو منتخب عہدیداروں ،اراکین اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر حاجی لیاقت علی نے کہا کہ ہم اپنے کلب میں نئے آنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اُمید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ کھلاڑی اپنے عمدہ ،خوبصورت کھیل کی بدولت ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کا نام روشن کرینگے ۔
کلب کے ہیڈ کوچ محمد ناصر نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں لہذا ہر کھلاڑی کا فرض ہے کہ وہ ہر میدان میں اپنے کلب کی جیت کو یقینی بنا ئے اور تربیتی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لی۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کا شمار کراچی کی مشہور و معروف فٹ بال ٹیموں میں کیا جاتا ہے اس لئے ہر کھلاڑی کی کوشش ہونی چاہیئے کہ ہر ٹورنامنٹ میں عمدہ کار کردگی کے ساتھ ساتھ خوبصورت کھیل اور نظم و ضبط کو قائم رکھاجائے ۔ کلب کے سیکریٹری محمد رمضان پیر جی نے ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے تحت آل سندھ شہدائے حق پرست و قومی یکجہتی ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ بہت جلد اس ٹورنامنٹ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا ۔