زمبابوین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی

زمبابوین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ افغانستان کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلے گی

  

ہرارے (این این آئی)زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ میں افغانستان کے خلاف یو اے ای میں دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ٗ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 فروری اور دوسرا 6 فروری کو کھیلا جائے گا ٗ ون ڈے سیریز کا آغاز 9 فرروی سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 11 فروری، تیسرا 13فروری، چوتھا 16 فروری اور پانچواں 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -