افریقہ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ 24 جنوری کو شروع ہو گا

افریقہ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ 24 جنوری کو شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا، میزبان پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے بھارتی سورماؤں کو پہلے ٹیسٹ میں 72 رنز جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں 135 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے، دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے ساتھ ہی بھارت کا مسلسل نو سیریز میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ بھی تھم گیا تھا، ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور اب انہوں نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر بھارت کو وائٹ واش کرنے پر نظریں جما لی ہیں، ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چھ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔