انڈر19ورلڈ کپ ، کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل ہو گا

انڈر19ورلڈ کپ ، کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ(آئی این پی ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ(کل)منگل سے شروع ہو گا،پاکستانی ٹیم کو 24 جنوری کو جنوبی افریقہ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں پاکستان، جنوبی افریقہ، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست رہی تھیں، کوارٹر فائنل مرحلہ (کل) شروع ہو گا اور پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا، دوسرا کوارٹر فائنل 24 جنوری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ، تیسرا کوارٹر فائنل 25 جنوری کو نیوزی لینڈ اور افغانستان جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل 26 جنوری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، سیمی فائنلز 29 اور 30 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔