پیپلزپارٹی فاٹا کے وفد کی مقتول نقیب اللہ محسودکے خاندان سے ملاقات ،بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دکھ افسوس اوراظہارتعزیت

پیپلزپارٹی فاٹا کے وفد کی مقتول نقیب اللہ محسودکے خاندان سے ملاقات ،بلاول ...
پیپلزپارٹی فاٹا کے وفد کی مقتول نقیب اللہ محسودکے خاندان سے ملاقات ،بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دکھ افسوس اوراظہارتعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی فاٹا کے وفد نے مقتول نقیب اللہ محسودکی رہائش گاہ پر جا کر خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔

وفد میں جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی فاٹا جنگریزخان محمد، سیکریٹری اطلاعات فاٹا ملک غلام وزیر، صدر پیپلزپارٹی وزیرستان امان اللہ وزیر اور دیگر شامل تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وفد نے مقتول نقیب اللہ محسود کی قبر پر پھول چڑھائے۔ پیپلز پارٹی کے بیان کے مطابق اس موقع پر نقیب اللہ محسود کے خاندان نے بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔ نقیب اللہ محسود کے ورثاء نے امید ظاہر کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔