شریف برادران نے اقتدار کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا،شنیلا روت

شریف برادران نے اقتدار کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا،شنیلا روت

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی شنیلا روت نے کہا کہ نیب کی طرف سے شہباز شریف کو طلب کرنے سے ان کی چیخیں نکل رہی ہے ، شہباز شریف کے ہر منصوبے سے اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ، سستی روٹی ، پیلی ٹیکسی ، آشیانہ سکیم ، میٹرو ، اور نج ٹرین لیپ ٹا پ سمیت دیگر منصوبوں میں صرف اپنی جینیں بھری ہے ،خدمت کی آڑ میں شہباز شریف ٹولہ نے صوبے میں لوٹ مار مچارکھی ہے ، شریف برادران نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا ، رائے ونڈ روڈ پر لاکھوں روپے لگائے ، لاہور سمیت دیگر صوبے کے ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو علاج تو دور دو ا کی سہولت بھی میسر نہیں ، شہباز شریف کو سامنے جیل نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ پھڑ پھڑا رہے ہے ، غریبوں مسکیینوں کا اربوں روپے لوٹنے کا شہباز شریف کو حساب دینا پڑے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -