پنجا ب کے حکمرانوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی، اشرف بھٹی

پنجا ب کے حکمرانوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی، اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے ڈراموں کی آخری قسط چل رہی ہے شہبازشریف نے دھیلے نہیں بلکہ اربوں،کھربوں کی کرپشن کی ہے اب وہ پکڑے جانے پرنیب کودھمکیاں اورلیکچرنہ دیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں اربوں کی کرپشن کا حساب دیں۔ کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ جاتی امرا کے شہزادوں کا جیل جانے کا وقت آگیاہے،شریف برادران اب اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں اور ان کو اب دنیا کی کوئی بھی طاقت نہیں بچا سکتی ان کے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ یہ سب سے پہلے اللہ سے معافی مانگیں اور پھر ماڈل ٹاون کا گناہ قبول کرتے ہوئے اپنے آپکو قانون کے حوالے کردیں ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماڈل ٹاون کے شہداء کوانصاف دلوانے کے لئے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم ان شہداء کے خون سے کسی بھی قیمت پر نہ انصافی نہیں ہونے دیں گے ہم تن من دھن سے پی اے ٹی کا ساتھ دیں گے اور (ن) لیگ سے ہرظلم کا حساب لیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -