مسلم لیگ ن اندرونی انتشار کا شکار ہے،ڈاکٹر مراد راس

مسلم لیگ ن اندرونی انتشار کا شکار ہے،ڈاکٹر مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اندرونی انتشار کا شکار ہے بلوچستان میں ن لیگ کے 21 ارکان میں سے 19 اراکین اسمبلی نے اپنی جماعت پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے پنجاب میں بھی اراکین اسمبلی جلد ن لیگ سے علیحدگی کا اعلان کر دیں گے۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں باضمیر اور باشعور اراکین شہباز شریف کی پالیسیوں سے نالاں ہیں نام نہاد خادمِ اعلیٰ نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں حال ہی میں آشیانہ سکیم نے شہباز شریف کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ بات بات پر نام بدلنے کا دعویٰ کرنے والے شہباز شریف کرپشن کی دلدل میں ڈھنسے ہوئے ہیں وہ پنجاب کی عوام پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑ کر اپنا کاروبار سنبھالیں اور کرپشن پر عدالتوں کا سامنا کریں۔