معصوم بچیوں سے بد اخلاقی کے واقعات میں لاہورسر فہرست ہے ،اختر حسین

معصوم بچیوں سے بد اخلاقی کے واقعات میں لاہورسر فہرست ہے ،اختر حسین

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اختر حسین نے کہا کہ معصوم بچیوں سمیت زیادتی کے واقعات میں سہر فہرست لاہور ہے ، لیکن ڈھیٹ اور بے ایمان حکمرانوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز ہی نہیں رہی ، صوبے میں بڑھتے ہوئے معصوم بچیوں سے زیادتی کے واقعات حکمرانوں کی نا اہلی اور بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، لاہور کی حالت یہ ہے تو باقی صوبے کا اللہ ہی حافظ ہے ، شہباز شریف کی درجنوں فورس ہونے کے باوجود صوبے بھر میں امن و اما ن چوری ڈاکے ، قتل و غارت اور لا قانونیت عروج پر ہے۔

جو پنجاب حکومت پر سوالیہ نشان ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ساری پولیس کو اپنی حفاظت پر لگا رکھا ہے ، جرائم اور سنگین وارداتوں میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں دلوائی جاتی تو صوبے میں ایسے شرمناک واقعات رونما نہ ہوتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -