بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر فوری پابندی عائد کی جائے،پرویز کلیم

بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر فوری پابندی عائد کی جائے،پرویز کلیم
بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر فوری پابندی عائد کی جائے،پرویز کلیم

  

لاہور(فلم رپورٹر) لالی ووڈ کے سینئر رائیٹر وڈائریکٹر محمد پرویز کلیم نے ایک مرتبہ پھر بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک بھارت ہماری سرحدوں پر پاک فوج کے جوانوں اور بے گناہ شہریوں کو بمباری کے ذریعے شہید کر رہا ہے جبکہ ہم بھارتی فلموں کی پاکستان میں نا صرف نمائش کرنے میں مصروف ہیں بلکہ ہمارے فلم انڈسٹری کے اندر موجود چند مفاد پرست عناصر بھارتی فنکاروں کے دلدادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ہماری گزارش ہے کہ وہ کم از کم بھارتی فلموں کی غیر قانونی نمائش پاکستان میں بند کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔

مزید :

کلچر -