گوشی خان کی قیادت میں ثقافتی طائفہ 29جنوری کو دبئی روانہ ہوگا

گوشی خان کی قیادت میں ثقافتی طائفہ 29جنوری کو دبئی روانہ ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر) ثقافتی طائفہ 29جنوری کو دبئی روانہ ہوگا ۔ گوشی خان دبئی میں سٹیج ڈرامہ ’’واہ رے واہ ‘‘پیش کریں گے ۔ ثقافتی طائفے میں اداکارہ زارااکبر ، صنم خان ، عینی شیخ ، کامران مجاہد ، توقیر زیدی ، ندیم ملک ، عامر چوہدری سمیت دیگر اداکار شامل ہوں گے ۔ گوشی خان اور دیگر فنکار دبئی اورشارجہ میں ہونے والے تین ڈرامہ شوز میں پرفارم کریں گے ۔ ڈرامہ کی تحریر و ہدایات گوشی خان کی جبکہ اس کے پروڈیوسر مظاہر حسین عادل ہیں ۔

مزید :

کلچر -