(ن)لیگ کے کارکن ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں،عرفان عباسی

(ن)لیگ کے کارکن ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں،عرفان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عرفان عباسی نے کہا کہ نواز ، شہباز شریف اور انکے مداری ملک میں انتشار پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں ، سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ قصور کے ملزمان دنددنتاتے پھر رہے ہیں ، شہباز شریف صرف نوٹس لینے کے ڈرامے کرتے ہے ، عملی طور پر کچھ نہیں کرتے ، (ن) لیگ کی مسخروں کی ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہے ، شہباز شریف ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہوئے تھکتے نہیں ، ابھی بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ، شہباز شریف کا اصل نام شو باز شریف ہے۔

، انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیاہے ، زینب کے افسوس ناک واقعہ کے بعد صوبے بھر میں معصوم بچے اور بچیاں شدید خوف کا شکار ہے ، لیکن لیکن شہباز شریف کو شرم مگر آتی نہیں ۔