ہرگھرمیں گیس جلے گی،یوسی 265مانگا میں گیس میٹرزکی تقسیم

ہرگھرمیں گیس جلے گی،یوسی 265مانگا میں گیس میٹرزکی تقسیم

  

لاہور( پ ر )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء وچیئرمین یونین کونسل 265مانگا طارق بٹ نے کہا ہے کہ ہرگھرمیں گیس جلے گی،عوام سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کردکھایا،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین یوسی 265مانگا طارق بٹ نے گزشتہ روزعلاقے کی عوام گیس کے میٹرزبذریعہ قرعہ اندازی دیتے ہوئے ،چیئرمین پریس کلب مانگا ڈاکٹرمحمدعدنان سے خصوصی گفتگوکے دوران کیا،ان کا مزیدکہنا تھا کہ لاہور کے جلسہ میں عوام نے شرکت نہ کرکے اپوزیشن کی منفی سیاست کو دفن کردیا ہے مثبت اور ترقی کی سیاست کی بدولت 2018کے الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) واضح برتری حاصل کرے گی۔انہوں نے کہاکہ چار سال قومی خزانے پراقتدارکے مزے لوٹنے والوں کااب استعفیٰ دیناباعث شرمندگی کی بات ہے۔

عمران خان اورشیخ رشیدسیاست کے نام پرسیاہ دھبہ ہیں لاہورجلسہ کوعوام نے مستردکردیا۔انہوں نے کہادرجنوں کے قریب اپوزیشن جماعتوں نے عوام کوبیووقوف بنانے کیلئے جوڈرامہ رچایاتھا عوام نے جلسہ میں شرکت نہ کرکے تمام شوکوفلاپ کردیاعوام اب باشعورہوچکی ہے وہ اپنے اچھے اوربرے میں تمیزجانتی ہے۔عوام اب مداری گروسے تنگ آچکی ہے عوام نے جلسہ میں شرکت نہ کرکے سمجھ داری کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے متحدہ اپوزیشن کے جلسہ کا بائیکاٹ کر کے منفی دھرنا سیاست کومال روڈ پر دفن کر دیا ہے اپوزیشن جماعتیں عوام کو دھوکہ دینے میں ناکام ہو گئیںیہ سب مسترد شدہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ انشاء اللہ عوام آئندہ انتخابات میں ان لوگوں سے بدکلامی کا بدلہ اپنے ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -