اصل اسٹیج ڈرامہ کہیں گم ہوچکا ، حسن مراد

اصل اسٹیج ڈرامہ کہیں گم ہوچکا ، حسن مراد
اصل اسٹیج ڈرامہ کہیں گم ہوچکا ، حسن مراد

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار حسن مراد نے کہا ہے کہ اصل اسٹیج ڈرامہ کہیں گم ہوچکا۔ آ ج اسٹیج ڈرامے کے نام پر رقص کی مقابلے بازی کا رحجان فروغ پارہا ہے۔میں جس دور میں ڈرامہ کرنے آیا توصرف ڈرامے کی کاسٹ ریہرسل کیا کرتی تھی۔ پروڈیوسر کو ریہرسل میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی تھی۔

مگر پھر حالات کی ستم ظریفی یہ بھی دیکھی کہ ڈرامہ پروڈیوسر ،رائٹر اورڈائریکٹر بھی بن گیاجبکہ اس کو اسٹیج ڈرامے کی الف ب کا علم بھی نہیں تھا۔آ ج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اسٹیج ڈرامے کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے استاد جمیل بسمل تھے جنہوں نے مجھے تھیٹر میں متعارف کروایا اورمیں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ ان کو دیتا ہوں۔

مزید :

کلچر -