عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے شریف برادران پریشان ہیں،فرخ جاوید

عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے شریف برادران پریشان ہیں،فرخ جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑھتی مقبولیت نے شریف برادران کوذہنی مریض بنادیا ہے۔ شریف برادران کرپشن ثواب کا کام سمجھ کرکرتے ہیں،شہبازشریف دھیلے نہیں بلکہ کھربوں کی کرپشن کرتے ہیں،نام نہاد خادم اعلٰی ٰنیب کوبھاشن اوردھمکیاں نہ دیں غریب قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔

،جاتی امرا کا شیخ مجیب الرحمان اوران کی بیٹی عدالتوں کوحساب دینے کے بجائے سرکاری ملازمین کے جلسوں میں چیخیں مار مارکررورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کوشیراوربہادرکہنے والا نوازشریف اٹک جیل میں بچوں کی طرح ہچکیاں لے لے کرروتا تھا اورکہتا تھا مجھے مچھر سونے نہیں دیتے مجھے جیل سے باہرنکالواورپھرچند دنوں بعد ہی وہ مشرف سے معافی مانگ کرگیڈروں کی طرح جدہ بھاگ گئے تھے ایسے شخص کوبہادری کے لیکچراورجھوٹ بولتے ہوئے شرم نہیں آتی۔