ہمیشہ اپنی محنت اور بھر پور لگن سے کام کیا:شبیر جان
لاہور( فلم رپورٹر)ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ کرئیر کے آغاز پر خود سے عہد کیا تھاکہ محنت اور لگن سے معیار ی کام کروں گا اور آج تک اس پر کاربند ہوں ، مشکل سے مشکل کردار نبھائے ہیں اورمیرا یقین ہے کہ جب آپ کچھ کرنے کی ٹھان لیں توخدا کی ذات بھی آپ کی مدد کرتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہاکہ ہر طرح کے کردار نبھائے ہیں اور کوشش ہے کی مجھے اسکرپٹ میں جو کردار ملے خود کو اس کے رنگ میں رنگ لوں۔کسی بھی پراجیکٹ میں شامل فنکار جب ایک دوسرے سے فیملی کی طرح رویہ نہیں اپنائیں گے وہ پراجیکٹ کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے ساتھ اگر جونیئرز کام کر رہے ہیں تو ان کی ہر ممکن رہنمائی کروں اور یہ کسی پر کوئی احسان نہیں۔ ہم نے بھی اپنے سینئرز سے سیکھا ہے اورہم سب کو اس مثبت رجحا ن کوفروغ دینا چاہیے ۔