آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی، یاسمین راشد

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی، یاسمین راشد

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحر یک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جلد جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے، اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بڑی کامیابی حاصل کرے گی ، ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہونگے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرے گی ، نواز شریف اور زرداری ٹولہ نے اقتدار میں آ کر صرف عوام کا خون چونسا ہے اور اپنی جیبیں بھری ہے ملک کے تباہی کے ذمہ دار آصف زرداری اور نواز شریف ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف چاہتے ہے کہ مجھے لوٹ مار کی کھلی چھٹی مل جائے لیکن ان کا یہ خواب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چکنا چور ہو چکا ہے ۔

مسلم لیگ نون چوروں اور لٹیروں کی آمجگاہ بن چکی ہے ، آئندہ الیکشن میں نواز شریف کو پی ٹی آئی کی عوامی طاقت کا لگ پتہ جائے گا ، نواز شریف اپنی نا اہلی کی سزا پوری قوم کو دے رہے ہیں اور وہ رو دھو کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -