سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ عوام سے دشمنی ہے، ناصر رمضان

سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ عوام سے دشمنی ہے، ناصر رمضان

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ کے راہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ پنجاب ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ عوام کو سستے علاج سے محروم کرنا ہے حکمران اور ان کے اہل خانہ خود تو علاج کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں جبکہ غریبوں کو علاج کی سستی سہولیات کی فراہمی سے بھی محروم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری سے مفت علاج معالجہ کی سہولیات ایک خواب بن جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے سے سرکاری ہسپتالوں کے لاکھوں ملازمین متاثر ہونگے اور ان کے گھروں کے چولہے بند ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت آف سورسنگ کے نام پر سرکاری اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے پی آئی اے جیسے منافع بخش ادارے کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلوک کیا جارہا ہے جس کے قیمتی اثاثوں پر حکومت میں موجود افراد کی نظر ہے جو پرائیویٹائزیشن کے نام پر انہیں خریدنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹ کرنے سے محکمہ صحت کے لاکھوں ملازمین کا مستقبل تاریک ہوجائے گا اور عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات سے محروم کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے بلکہ وزراء کی فوج ظفر موج کو فارغ کرکے حکومتی اخراجات کو کنٹرول کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -