اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے عالمی عدالت قردار ادا کرے ، فلسطین کا مطالبہ

اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے عالمی عدالت قردار ادا کرے ، فلسطین کا ...

  

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الملکی نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ مبینہ اسرائیلی مظالم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الملکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس عدالت کی چیف پراسیکیوٹر کو اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم کو فوری طور پر رکوانا چاہیے۔ فلسطینی وزیر نے سولہ سالہ احد تمیمی کی گرفتاری اور اسے حراست میں رکھے جانے کے عمل کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اس فلسطینی لڑکی کی ایک ویڈیو دسمبر میں منظر عام پر آئی تھی، جس میں اسے ایک اسرائیلی فوجی پر ہاتھ اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -