کسٹمر انٹیلی جنس کا چھاپہ ، کروڑوں کی ایل ای ڈیز برآمد

کسٹمر انٹیلی جنس کا چھاپہ ، کروڑوں کی ایل ای ڈیز برآمد

  

لاہور(آن لائن)کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ایک کارروائی کرتے ہوئے عابدمارکیٹ سے ملحقہ تاج محل سٹریٹ پر چھاپہ مار کر ایک گودام سے غیر ملکی ایل ای ڈی کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ قبضے میں لی گئی غیرملکی ایل ای ڈی کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے اور یہ تمام غیر ملکی ایل ای ڈی پشاور سے لاہور سمگل کر کے لائی گئی تھیں اور ان کو گودام میں سٹاک کیا گیا کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈائریکٹر رباب سکندر کی اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان طارق ،سلیم اللہ خان،سہیل مرتضیٰ سمیت دیگر ٹیم کے اراکین نے یہ کارروائی کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -