ورکنگ باوئنڈری پر بھارتی فورسزکی گولہ باری کی مذمت کرتے ہیں، عبدالغفار روپڑی

ورکنگ باوئنڈری پر بھارتی فورسزکی گولہ باری کی مذمت کرتے ہیں، عبدالغفار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ پاکستان)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی نے ورکنگ باوئنڈری لائن پر مسلسل بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پر پاکستان پر جارحیت مسلط کررہا ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی اسرائیلی اور امریکی اشاروں پر ہے جو کسی صورت بھی پاکستان میں امن برداشت نہیں کرسکتے،کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلا اعلان جنگ ہے جس کا عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ گذشتہ روز مرکزی دفتر میں پنجاب کے عہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہدنیا میں فساد اور بگاڑ کی جڑ اللہ کے دیئے ہوئے نظام کو تسلیم نہ کرنا ہے۔مسلمان ملکوں میں سازش کے تحت سیکولرازم اور لبرل ازم کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کی اصلاح کیلئے زبردست تحریک اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مسلمان اپنے مسائل حل کرنے کیلئے بیرونی قوتوں کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔ مسلم خطوں و علاقوں کو درپیش مسائل انہیں خود حل کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا‘ حکمران اسلامی اصولوں کے مطابق سیاسی، معاشی و معاشرتی پالیسیاں ترتیب دیں۔