چینی کور کے خلابازوں نے 1998ء کے بعد سے چھ انسان بردار خلائی پروازیں مکمل کیں

چینی کور کے خلابازوں نے 1998ء کے بعد سے چھ انسان بردار خلائی پروازیں مکمل کیں

  

بیجنگ (آئی این پی/زنہوا ) 1998ء میں عوامی سپاہ آزادی (پی ایل اے ) کے خلاء باز ( تائی کوناؤٹس)کور کے قیام کے بعد سے چینی خلاء بازوں ( تائی کوناؤٹس)نے چھ انسان بردار خلائی پروازیں مکمل کی ہیں ، ایک سو سے زائد سائنسی تجربات کئے ہیں اور زمین کے مدار میں اڑسٹھ روزوشب چکر لگائے ہیں، اس کور نے 1998ء میں پی ایل اے فضائیہ کے نامور ہوابازوں سے چودہ خلاباز کی پہلی کھیپ بھرتی کی ، مزید سات سابق ہواباز اس مشن میں شامل ہو گئے، ۔

چین نے اپنا پہلا انسان بردار خلائی مشن 2003ء میں بھیجا ، اس طرح وہ دنیا میں روس اور امریکہ کے بعد آزادانہ طورپر تیار کی جانیوالی انسان بردار خلائی پرواز والا تیسرا ملک بن گیا ، یانگ لائی وی چودہ مرتبہ زمین کے گرد چکر لگانے اور 21گھنٹوں میں خلا میں قریباً 600000کلومیٹر سفر کرنے کے بعد خلا میں چین کا پہلا تائی کوناؤٹس بن گیا ۔

مزید :

عالمی منظر -