200 اساتذہ کی گریڈ 20کیلئے دوسال سے ترقیاں التواء کا شکار ہیں،رانا عطاء

200 اساتذہ کی گریڈ 20کیلئے دوسال سے ترقیاں التواء کا شکار ہیں،رانا عطاء

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)پنجاب سبجیکٹ سپیشلسٹ ایسوسی ایشن (پاس)کے صدر رانا عطاء محمد نے کہا ہے کہ اساتذہ کی گریڈ 20 میں تقریباً 200 اساتذہ کی گزشتہ دوسال سے ترقیاں التواء کا شکار ہیں‘ جس کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی و اضطراب پھیل رہا ہے‘انہوں نے کہاکہ تعلیم دیناایک مقدس پیشہ ہے اور یہ بچوں کی تعلیم وتربیت کرکے انہیں ترقی کی راہ پرکھڑا کرتے ہیں اور اساتذہ کی ہی وجہ سے یہ بچے قوم کے معمار ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری اساتذہ کی ترقیوں کے مسئلہ کو حل نہ کیا تووہ احتجاج جیسا انتہائی اقدام اٹھانے پرمجبورہوں گے‘ آخرمیں انہوں نے اساتذہ کے درپیش مسائل بشمول محکمانہ ترقیاں فوری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -