ڈریم سنٹر کی لانچنگ کی پُر وقار تقریب ،معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی شرکت

ڈریم سنٹر کی لانچنگ کی پُر وقار تقریب ،معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی شرکت

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈریم سنٹر ڈریم گارڈن لاہور ڈیفنس روڈ Comsateیونیورسٹی اور سفاری پارک کے قریب واقع ڈریم سنٹر کی لانچنگ کی پُر وقار تقریب PCہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں بحریہ ٹاؤن ،DHA،ڈریم گارڈن،ایونیو ون،جوہر ٹاؤن اور سنٹرل پارک کے درجنوں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی شرکت ۔برانڈ شاپس،فیکٹری آؤٹ لیٹس،اور ڈسپلے سنٹر کے لیے 2,1بیڈ روم لگژری اپارٹمنٹس اور کمرشل دکانیں بنیں گی،10فیصد ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ بکنگ کے ساتھ اور بقایا رقم آسان اقساط کی ادائیگی کے ساتھ وصول کی جائے گی ،ڈریم سنٹر شکیل ایسوسی ایٹس،عبد المجید ایسوسی ایٹس،کےئر پراپرٹی کنسلٹنٹس اور سارمیکو گروپ کا ایک شاندار منصوبہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق چےئرمین ڈریم سنٹر شکیل احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈریم سنتر میں آپ کا لگایا گیا پیسہ کبھی مائنس میں نہیں جائے گا اگر ہو بھی جاتا ہے تو ہم آپ کو پورے پیسے ادا کریں گے یہ جگہ100فیصد ہمارے نام لینڈ ہے ہمارا 3سال کا پلان ہے مگر ہم2سال میں کر کے آپ کے ہینڈ آور کریں گے،ڈائریکٹر مارکیٹنگاصغر گورائیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ جو شخص سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے کر لے وہ جب چاہے پورے پوسے واپس لے سکتا ہے اور کہا کہ پیسے دینے کے بعد ڈویلپمنٹ کی سپیڈ تیز ہوتی جائے گی آپ خود دیکھ سکتے ہیں ،ڈائریکٹر پروجیکٹ ندیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈریم سنٹر لاہور جدید فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ڈریم سنٹر ،لاہور دکانوں اور اپارٹسمنٹس پر مشتمل ایک شاندار رہائشی و کمرشل پراجیکٹ ہے بلڈنگ کا انفراسٹکچرتجربہ کار ماہرین کی زیر نگرانی جدید فن تعمیر پر ڈیزائن کیا گیا ہے پراجیکٹ ،دو فلور ز پر دکانیں ،ایک فلور انٹرٹینمنٹ اور ہیلتھ کلب،تین فلور پر اپارٹسمنٹس کے لیے مختص ہے ،ڈائریکٹر کنسٹریکشن،عبد المجید اور ڈائریکٹر اپریشن کامران سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہائشیوں کی آسائش کے لیے وسیع پارکنگ ،اپارٹمنٹس کی انٹرس کو دکانوں سے علیحدہ بمعہ انٹرس لوبی ڈیزائن کیا گیا ہے ،ڈیزائن سے لے کر تعمیر تک ایک ایسا پراجیکٹ جس میں تجارتی رہائشی ضروریات زندگی اور شاندار کاروبار کے ساتھ ساتھن تفریح کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبی اس کی لوکیشن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -