پوپ فرانسس پیرو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

پوپ فرانسس پیرو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

  

لیما(این این آئی)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس نے اپنے پیرو کے دورے کے دوسرے دن تروخییو صوبے کا دورے شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اکیاسی برس کے پوپ لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما پہنچے تھے۔ تروخییو کے تاریخی قصبے ہوانچاکو میں میں وہ ایک دعائیہ تقریب کی قیادت کریں گے۔ اس تقریب میں پانچ لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ہے۔ اسی صوبے کے ایک اور قصبے بیونس آئرس کو سیلاب سے شدید تباہی کا سامنا رہا ہے۔ پوپ اس قصبے کا دورہ بھی کریں گے۔ پیرو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 130 انسانی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -