فیڈریشن آف رئیل ریٹیلرز کے صدر کی قیادت میں وفد کی سپیکر سے ملاقات ، مسائل سے آگاہ کیا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیڈریشن آف رئیل ریٹیلرزآف پاکستان کے صدر میجر (ر)محمد رفیق حسرت کی قیادت میں DHAاسٹیٹ ایجنٹس لاہور کے ممبران پر مشتمل وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ملاقات ،فےئر اینڈ لائل گروپ ڈی ایچ اے کے چےئرمین شیخ احتشام،DHAاسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چودھری خالد محمود،فنانس سیکرٹری طارق محمود بھٹی،،چودھری سرفراز،نایب صدریحیےٰ خان،سیکرٹری اطلاعات محمد آصف،سینئر نائب صدرارشد کھوکھر کے ساتھ سردار ایاز صادق کو رئیل اسٹیٹ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ یکم جولائی 2016ء کے بعد مسلط کیے گئے ٹیکسز کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر بحران کا شکار ہے ،6شہروں کے مخصوص علاقوں کے FBRکے ٹیبل میں کمی خوش آئند ہے اس وقت ملک بھر میں FBRکے ٹیبل اور ڈی سی ریٹ میں فوری کمی کرنے کی ضرورت ہے ورنہ بحران مزید بڑھ سکتا ہے اس موقع پر سردار ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے نمائندوں کی طرف سے پیش کیے گئے مسائل کے عمل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا کردار بڑا اہم ہے ہم مل جل کر وطن عزیز کی خدمت کرتے رہیں گے ۔