چین غربت مٹاؤ کیلئے خیراتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا ، نائب وزیر شہری امور
بیجنگ (آئی این پی/زنہوا )چین کے نائب وزیر شہری امور گاؤ شیاؤ بنگ نے کہا کہ چین غربت مٹاؤ میں مدد کیلئے زیادہ سے زیادہ خیراتی تنظیموں کوراغب کرنے کیلئے خیراتی امدادی کارکردگی کو بہتر بنا تا رہے گا،انہوں نے ان خیالات کا اظہار چین کے صاحب ثروت افراد کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ وزارت غربت زدہ علاقوں کے شہری امور کے حکام سے کہے گی کہ وہ خیراتی تنظیموں کے ذریعے غربت مٹاؤ کوششوں میں سہولت فراہم کریں ۔دسمبر میں وزارت کے ایک بیان کے مطابق خیراتی فاؤنڈیشنوں نے 2016ء سے جون 2017ء تک غربت امدادی سرگرمیوں کیلئے 3.15بلین یوآن (478.4ملین امریکی ڈالر ) کے عطیات دیئے ہیں۔