دھرنا سیاست نے ملکی معیشت تباہ ، اربوں کا نقصان پہنچایا : پیر ولی اللہ شاہ
لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء و مشائخ ونگ (پنجاب)کے چیئرمین معروف دینی و روحانی شخصیت الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان جن اندرونی و بیرونی سازشوں سے دوچار ہے ایسے میں ملک کو انتشار نہیں اتحاد و یکجہتی ضرورت ہے کیونکہ پوری قوم متحد ہوکر ہی تمام تر اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کرسکتی ہے پیر ولی اللہ شاہ نے کہا کہ عوام نے انتشار وفساد کی سیاست کو یکسر مسترد کردیا ہے جسکا ثبوت مال روڈ کی خالی کرسیاں دے رہی تھیں انہوں نے ہری پور میں ن لیگ کے فقید المثال جلسے کی کامیابی پر کہا کہ ہری پور کے جلسے نے ثابت کردیا کہ عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور سازشی عناصر تمام تر کاوشوں کے باوجود بھی نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال پائے انہوں نے کہا کہ عوام اور تاجر برادری دھرنا سیاست سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ دھرنا سیاست نے ملکی معیشت کو تباہ اور اربوں روپے کا نقصان پہنچایا انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار اور ذاتی مفاد کیلئے سیاستدان ملک میں عدم سیاسی استحکام پیدا نہ کریں اور ملک کو چلنے دیں نئے انتخابات میں اب صرف چند ماہ کی قلیل مدت رہ گئی ہے اور وہ دھرنے ،جلاؤ ، گھیراؤ اور لاک ڈاؤن کے بجائے انتخابات کی تیاری کریں اورکیونکہ وقت پر انتخابات ہی ملک و قوم کے وسیع ترمفاد میں بہتر ہے