پراسرا ر فلو کی وجہ سے 41سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہے،عبدالسمیع

پراسرا ر فلو کی وجہ سے 41سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہے،عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا کہ ملتان ، بہاولپور اور لاہور میں پراسرا ر فلو کی وجہ سے 41سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہے ، درجنوں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ا ن ہلاکتوں کی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ کی ذمہ دار ہے لیکن صوبے کے وسائل شہباز شریف نے تعلیم ، صحت ، ہسپتالوں اور صاف پینے کے پانی کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے اللے تللے منصوبوں پر خرچ کیے ، ، شہباز شریف بڑھکیں مارنے کے بجائے عوام کو سہولتوں فراہم کرے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کر کے اربوں روپے ملک سے باہر لیکر گئے ہیں ۔