نائجیریا میں اغوا ہونے والے دوامریکن اوردوکینیڈین شہری رہا

نائجیریا میں اغوا ہونے والے دوامریکن اوردوکینیڈین شہری رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن /ابوجہ(این این آئی)افریقی ملک نائجیریا میں اغوا کیے جانے والے دو امریکی اور دو کینیڈین شہریوں کو رہا کر دیا گیا ۔ادھر امریکی وزارت خارجہ نے رہائی پر نائیجرین حکومت کا شکریہ اداکیا ہے اورشہریوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے،میڈیارپورٹس اس پیش رفت کی تصدیق مقامی پولیس نے کی ہے۔ چاروں غیر ملکیوں کو بدھ کے روز شمالی ریاست کادونا سے نا معلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ کادونا کی پولیس کے مطابق مغویوں کو رہا کرایا گیا۔ نائجیریا کے اس حصے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں عام ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -