حکومت کے پاس سٹرکوں کیلئے فنڈز ہیں تعلیم اور صحت کیلئے فنڈز نہیں ،چودھری اعجاز

حکومت کے پاس سٹرکوں کیلئے فنڈز ہیں تعلیم اور صحت کیلئے فنڈز نہیں ،چودھری ...

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ق پنجاب کے نائب صدر چوہدری اعجاز نے کہا ہے کہ عوام دن بدن مفلوک الحال اور حکمران خو شحا ل ہو رہے ہیں حکومت پنجاب کے پاس تعلیم اور صحت جیسے ترجیحی شعبوں کے لئے فنڈز نہیں ہوتے جبکہ سڑکوں اور پلوں کو بنانے کے لئے اس حکومت کے پاس فنڈز موجود ہیں اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کے شعبے کی صورت حال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لاہور جیسے شہر میں بھی 80 فیصد لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں پھر بھی پنجاب حکومت کا تعلیم اور صاف پانی کے لئے 89 کروڑ 31 لاکھ روپے کے مختص فنڈز کو اراکین کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر نچھاور کرنا قابل مذمت ہے فنڈز کو ترقیاتی کاموں میں لگانے سے جنوبی پنجاب اور دیگر اضلاع میں صاف پانی کی سکیمیں ادھوری رہ جائیں گی۔ یہ علاقے پہلے ہی تعلیم اور صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہو ں نے کہا پنجا ب میں جرائم کی شرح میں اضا فہ حکمرانو ں کے منہ پر طما نچہ ہے سا نحہ ماڈ ل ٹا ؤ ن اور سا نحہ قصور کے قا تل حکمرانو ں کی صفو ں میں مو جو د ہے پنجا ب کے حکمران تمام جرائم پیشہ لو گو ں کی سر پر ستی کر تے ہیں تحریک انصا ف بر سر اقتدار آ کر تمام چورو ں لٹیرروں اورک کمیشن ما فیا کا احتسا ب

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -