غیرقانونی گیس کی ری فلنگ کا دھندا عروج پر ، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

غیرقانونی گیس کی ری فلنگ کا دھندا عروج پر ، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) غیرقانونی گیس کی ری فلنگ کرنے کا دھندا عروج پر اور غیرمعیاری مشینری سے ایل پی جی گیس کی گاڑیوں میں فلنگ جاری ہے جو کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے نہ کوئی پوچھنے والا نہ ہے نہ کوئی روکنے والا نہ ہے مبینہ طور پر دکانداروں سے ماہانہ بھتہ وصول کیاجاتے ہے مانگا منڈی کے شہر اور اردگرد تالاب سرائے،مانگا گاؤں،شامکی بھٹیاں اور اردگرد کے علاقوں میں تقریباً3درجن کے قریب دکاندار غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کررہے ہے اور ریٹ بھی زیادہ وصول کر رہے ہے نہ تو ان کو کوئی مجسٹریٹ پکڑتے ہیں نہ مقامی پولیس ان کے خلاف کوئی کاروائی کرتی ہے۔ شہریوں نے ڈی سی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر ویگنوں میں گیس فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے اس دھندے کو بند کیا جائے۔