پرائیویٹ اداروں کو کوٹہ دے کر حج کو کمائی کا ذریعہ نہ بنایا جائے ،سید بلال شیرازی

پرائیویٹ اداروں کو کوٹہ دے کر حج کو کمائی کا ذریعہ نہ بنایا جائے ،سید بلال ...

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اداروں کو ہزاروں افراد کا حج کوٹہ دے کر دینی فریضہ حج کو کمائی کا ذریعہ نہ بنایا جائے اور حج 2018میں پرائیویٹ کوٹہ ختم کرکے صرف اور صرف سرکای سطح پر عوام کو حج پر بھیجا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ حج جیسا دینی فریضہ احسن طریقہ سے سرانجام دے سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ 60سے70ہزار افراد کا پرائیویٹ ٹور آپریٹر کو کوٹہ دے کر ہزاروں پاکستانی عوام سے زیادتی کی جارہی ہے جو ہر سال حج کیلئے درخواستیں دیتے ہیں لیکن ان کا نام قرعہ انداز میں نہیں نکلتا جبکہ پرائیویٹ ٹو رآپریٹ کا عوام کیلئے پیکیج کم از کم ساڑھے چارلاکھ سے شروع ہوکر 10لاکھ تک جاتا ہے جو عوام کی پہنچ سے دور اور سفید پوش عوام سے زیادتی ہے جبکہ سرکاری حج سکیم2لاکھ 80ہزار ہے اس لیے پرائیویٹ ٹور آپریٹرحج کو کمائی کا ذریعہ بنا کر ہر سال عوام سے کروڑوں روپے لوٹ رہے ہیں اس لیے اعلیٰ عدالتیں اس کا نوٹس لیں اور حج سکیم میں پرائیویٹ کوٹہ یکسر ختم کرکے تمام افراد کوسرکاری حج سکیم میں حج کروایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یہ دینی فریضہ انجام دے سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -