گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن سے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ روکی ‘میاں عثمان

گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن سے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ روکی ‘میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ ماضی کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے تبدیلی لا کر میکنزم ترتیب دیا جاتا ہے ،ہر سطح پرکریک ڈاؤن کر کے اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا گیا ہے جو گراں فروشی کی صورت میں عوام کی جیبوں سے نکالا جانا تھا ۔ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی صارفین کی نمائندہ تنظیموں کے ذمہ داران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خان سنبل اور ڈپٹی کمشنرسمیر احمد سید کی واضح ہدایات ہیں کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران کسی سفارش کوخاطر میں نہ لایا جائے جس پر سو فیصد عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ عوام کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ میاں عثمان نے کہا کہ عوام میں بھی شعور اجاگر کر رہے ہیں کہ و ہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد زائد ہرگز ادا ئیگی نہ کریں بلکہ کسی بڑے سے بڑے ڈیپارٹمنٹل ، جنرل سٹورز اور سبزی اور پھل فروشوں سے سرکاری ریٹ لسٹ دکھانے کا تقاضہ کریں ۔ اگر کوئی دکاندار مقررہ نرخوں سے زائد تقاضہ کرتا ہے تو اس کا محاسبہ کیا جائے اوراپنے جاننے والوں کو بھی اس دکاندار کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ اسے آئندہ کے لئے سبق مل سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ جو دکاندارگراں فروشی کی وجہ سے ہمارے ریڈار پر آتے ہیں انہیں وقتاً فوقتاًچیک کیا جاتا ہے اور دوبارہ گراں فروشی کی شکایت پر انہیں پہلے سے بڑھ کر جرمانہ اورسز ا کی جاتی ہے۔