ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوۃ کنونشن

ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوۃ کنونشن

  

لاہور(نمائندہ پاکستان)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوۃ کنونشن جامع مسجداحسان چوبرجی لاہورمیں ہوا ۔کنونشن میں علماء،قراء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔کنونشن میں مجلس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،پیرمیاں محمدرضوان نفیس،مولانا جمیل الرحمن اختر،مولانامفتی محمدانیس مظاہری،قاری عبدالعزیز،مولاناعبدالقوی،مولاناڈاکٹرعبدالواحدقرشی،مولانا خالدمحمود،مولاناقاری محمدرفیق وجھوی،مولانامولاناخلیل الرحمن،حافظ امجد،مولانا مفتی خرم یوسف،قاری میاں محمداسلم،مولانا عدیل خان،قاری محمدفیاض،قاری محمدزبیر،مولانا محمدعبادہ،بھائی محمدابراہیم،بھائی خلیل الرحمن ودیگر علماء نے شرکت کی۔علماء کا کہناتھاکہ اسلام اورملک عزیز کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے ۔ اسلام پسند و محب وطن عناصر فتنہ قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کیخلاف متحد ہوجائیں اور قادیانیوں کی ناپاک سازشوں کاآئینی و قانونی مقابلہ کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جو کہ تمام مسلمانوں کا دینی ، ملی و قومی فرض ہے ۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا تحفظ ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد ان حالات میں امت مسلمہ کی رہنمائی اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی تمام علماء اور کارکنان اس کی تیاری بھرپور انداز میں کریں۔مولانامفتی انیس مظاہری نے کہا کہ حکمرانوں نے اسلام ،مسلمان اور پاکستان کے خلاف قادیانیوں کی سازشوں سے نہ صرف آنکھیں بند کر رکھی ہیں بلکہ انکی سرپرستی کر تے ہوئے قادیانیوں کو پروموٹ کر رہے ہیں ۔مولاناعبدالقوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے،قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -