تائیوان میں برڈ فلو کی نئی وباء پھیل گئی ،13ہزار مرغیاں اور بطخیں تلف
تائی پی (آئی این پی/زنہوا )تائیوان نے چانگ ہوا کاؤنٹی کے دوفارموں میں برڈ فلو کی نئی وبا پھوٹنے کی تصدیق کی ہے اور 13ہزار سے زیادہ مرغیاں اور بطخیں تلف کر دی ہیں۔یہ بات تائیوان کے جانوروں اور پودوں کی صحت کے معائنہ اور قرنطینہ بیورو نے بتائی ہے ۔ڈاچینگ ٹاؤن شپ ، چانگ ہوا کاؤنٹی کے ایک فارم میں کئی روز قبل چھ ہزار سے زیادہ مرغیاں ہلاک ہو گئیں اور ان کے بارے میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ وہ اریان انفلوئنزا کی انتہائی پیتھوجینک ایچ 5این 2 علامات سے متاثر تھیں ، اس کی وجہ سے بارہ ہزار سے زیادہ مرغیاں ذبح کرنا پڑیں ۔چانگ ہوا کے ارلن ٹاؤن شپ کے ایک اور فارم میں اس وائرس کے پھیلنے کی تصدیق کی گئی جہاں 1300 سے زائد بطخیں تلف کی گئیں ، اس طرح امسال اب تک اس وائرس سے متاثرہ پولٹری فارموں کی مجموعی تعداد بارہ ہو گئی ہے اور تلف کئے جانیوالے پرندوں کی مجموعی تعداد 115055ہو گئی ہے ، تائیوان نقل مکانی کرنیوالوں کا ایک عام مقام ہے ، برڈ فلو کے واقعات جنوری سے اپریل تک سرد موسم کے دوران عموماً عروج پر ہوتے ہیں ۔