لاطینی امریکہ اور جزائر غرب الہند ممالک کی تنظیم کے رکن ممالک بیلٹ و روڈ منصوبے سے بھرپور استفادہ کریں ، خاتون اہلکار اقوام متحدہ
سان تیاگو (آئی این پی/زنہوا )اقوام متحدہ کی ایک اہلکار نے کہا کہ لاطینی امریکہ و جزائر غرب الہند ممالک کی برادری (سی لیک ) کے رکن ممالک کو چاہئے کہ چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے سے فراہم ہونیوالے مواقعوں سے استفادہ کیلئے زیادہ قریبی مل جل کر کام کریں ،چلی میں قائم اقتصادی کمیشن برائے لاطینی امریکہ و جزائر غرب الہند (ایک لیک ) کی ایگزیکٹو سیکرٹری الیسیا بارسینا نے چین اور لاطینی امریکہ کے سب سے بڑے علاقائی بلاک 33رکنی سی لیک کے درمیان تعاون کی گنجائش کے بارے میں چینی خبررساں ایجنسی زنہوا سے بات چیت کی۔ بارسینا نے کہا کہ لاطینی امریکہ اس منصوبے کے بعض حصوں کی تشکیل میں انتہائی دلچسپی رکھتا ہے۔