(ن)لیگ کو علم نہیں جنگلہ بس اور دیگر منصوبے کرپشن کی کھلی داستان ہیں،شازیہ نواز

(ن)لیگ کو علم نہیں جنگلہ بس اور دیگر منصوبے کرپشن کی کھلی داستان ہیں،شازیہ ...

  

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہا شریف برادران کو علم نہیں کہ جنگلہ بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت پنجاب کے تمام منصوبے کرپشن اور لوٹ مار کی کھلی داستان ہیں جن کا جواب نواز لیگ کو ضرور دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ پنجاب حکومت کی ہر کمپنی کرپشن میں ملوث ہے عدالتوں میں کیس شروع ہو چکے ہیں اور اب ان کے پاس فرار ہونے کاکوئی راستہ نہیں بچا ، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ چوروں اور لٹیروں کا ٹھکانہ جیل ہو گا دھاندلی کی پیدوار نواز لیگ کا ہر چمچہ بڑی سے بڑی گیدڑ بھبھکی لگانے کی کوشش کرتا ہے لیکن اب ان کا کوئی بس نہیں چلے گا اور کیے کا ہر حال میں حساب دینا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -