لندن، دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والی بر ٹش انڈین آرمی کی بٹالین ( کے 6 )ٌ پر تحقیق شروع

لندن، دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والی بر ٹش انڈین آرمی کی بٹالین ( کے 6 )ٌ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن( آن لائن ) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک تحقیق کار نے دوسریجنگ عظیم میں حصہ لینے والی بر ٹش انڈین آرمی کی بٹالین ( کے 6 )ٌمیں شامل ریکروٹ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں ایک امریکی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ ایگزیٹر یونیورسٹی کے ایک پی ایچ ڈی کے طالبعلم گھی بومین کا کہنا ہے کہ انہیں دوسری عالمی جنگ کی بٹالین( 6 )میں شامل ریکروٹ کے حوالے سے کچھ معلومات درکا رہیں اور اس پر وہ تحقیقات کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور وہ یہ کوشش کررہے ہیں کہ ان کا کسی ایسے خاندان سے رابطہ ہو جن کے آباؤ اجداد کا کوئی فرد جنگ میں شامل ہو ا ہو کیونکہ اس دور میں رائل انڈین سروس کراپس میں1700 کے لگ بھگ افراد کو بھرتی کیا گیا تھا جن میں زیادہ تر تعداد پنجاب،اور شمالی علاقہ جات کے مسلمانوں پر مشتمل تھی۔طالبعلم کا کہنا ہے اس جنگ میں شامل افراد کے خاندان میں سے کوئی شخص جس کے پاس ان لوگوں کی پرانی تصاویر ،خطوط، یا کوئی اور معلومات ہو ں تو وہ مجھ سے رابطہ کریں کیونکہ مجھے امید ہے کہ کوئی نہ کوئی ایسا شخص حیات ہو گا جن کا باپ،دادا اس فورس کا حصہ رہا ہو گا گھی بومین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیق کرنا چا ہتے ہیں کہ وہ لوگ حلال گوشت کس طر ح حاصل کرتے تھے؟وہ عبادت کہاں کرتے تھے اور اختتام جنگ پر ان کی واپسی کیسے ہو ئی انکے حالات کیسے ر ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -