بہت لڑلیا ، آؤ مل کر غریبی اور بیماری کیخلاف جنگ کریں ، مودی کی پاکستان کو پیشکش

بہت لڑلیا ، آؤ مل کر غریبی اور بیماری کیخلاف جنگ کریں ، مودی کی پاکستان کو ...

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان کو مل کر غریبوں کی مدد کرنے کی پیشکش کردی۔ان کا کہنا ہے بھارت اورپاکستان نے بہت لڑلیا،آؤاب مل کرغریبی اوربیماری سے لڑیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے اگر پا کستا ن اوربھارت غریبی اوربیماری سے مل کرلڑیں گے توجلد جیتیں گے۔واضح رہے جب سے بھارت میں نریندر مودی کی شدت پسند جماعت بی جے پی نے اقتدار سنبھالا ہے ،تب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوا ہے۔مودی سرکار کی شدت پسندی پر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کی مشہور ترین شخصیات نے بھی آواز بلند کی۔نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھی حالات کشیدہ رہے اور گزشتہ چار سالوں میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے درجنوں پاکستانی شہری جاں بحق ہو ئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ایسی صورتحال میں نریندر مودی کی جانب سے یہ بیان انتہائی حیران کن ہے ،کل سے جرمنی کے شہر ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں اہم ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔بھارت کا کہنا ہے ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن پر بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔مبصرین کا خیال ہے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت سے قبل نریندر مودی کا یہ بیان صرف شوبازی کے مترادف ہے۔

مودی پیشکش

مزید :

صفحہ اول -