پر اسیکیوٹرجنرل تعیناتی ،نیب کے پانچوں نام مسترد ،حکومت نے اپنے 3نام بھیج دیئے

پر اسیکیوٹرجنرل تعیناتی ،نیب کے پانچوں نام مسترد ،حکومت نے اپنے 3نام بھیج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی احتساب عدالت (نیب)کے پر اسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی کے معاملے میں نیا موڑ آیا ہے جہاں حکومت نے چیرمین نیب کی بھیجے گئے پانچوں نام مسترد کر دئیے ہیں ، جبکہ دوسری جانب حکومت کی طرف سے تین نام چیرمین نیب کو بھیجے گئے ہیں جو انہوں نے مسترد کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق نیب کے پر اسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی کے معاملے میں نیب اور حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں ،نیب نے حکومت کو اس عہدے کے لئے پانچ نام بھیجے تھے جو حکومت نے یکسر مختلف کر دئیے حکومت نے جواب میں اپنی طرف سے تین نام بھیج دئیے جو چیرمین نیب نے ماننے سے انکار کردیا ہے۔چیرمین نیب کا کہنا ہے کہ جو 5نام پہلے بھجوائے گئے ان ہی میں سے پراسیکیوٹرجنرل کا تقررکیا جائے۔خیال رہے نیب کے مطابق ادارے کے پر اسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرغورہے،حکومت نے سپریم کورٹ کو 3دن میں پراسیکیوٹرجنرل کے تقررکی یقین دہانی کرائی تھی۔
مسترد

مزید :

صفحہ اول -