نواز شریف کی مقبولیت میرا دعویٰ سچ ثابت ہوا ، ایک سال پہلے کہا تھا پانامہ کو بھو ل جائیں گے : خواجہ آصف

نواز شریف کی مقبولیت میرا دعویٰ سچ ثابت ہوا ، ایک سال پہلے کہا تھا پانامہ کو ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے ایک سال قبل کہا تھا کہ پانامہ کیس کو بھلا دیا جائے گا اور عوام میں نواز شریف کی مقبولیت بتاتی ہے کہ لوگ پانامہ کیس کو سمجھتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر ‘‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس میں سابق وزیر اعظم کا نام تک نہیں تھا اور نہ ہی ان کے خلاف پانامہ کے تحت کوئی فیصلہ آیا ہے۔ نواز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت بتا رہی ہے پاکستان کے عوام پانامہ کیس کو سمجھتے ہیں۔ اس کیس میں میں سینکڑوں نام تھے ،جن کے پروسیکیوشن کے منتظر ہیں۔ میں نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ لوگ پانامہ بھول جائیں گے اور آج میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ پانامہ کیس بھلا دیا گیا ہے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کسی ادارے یا فرد کا نمک کسی عزت و حسب نسب والے شخص نے کھایا ہو تو وہ شکر گزار و احسان مند اور دعا گوہوتا ہے۔گالی یا لعن طعن کر نے والا صرف اپنی اصلیت کی پہچا ن کرا تا ہے۔تاہم انہوں نے اپنے اس ٹوئٹ میں کسی بھی شخص کا نام نہیں لیا۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -