نواز شریف نااہلی فیصلہ واپس لینے کیلئے عدلیہ پر دباؤ بڑھا رہے ہیں : عمران خان

نواز شریف نااہلی فیصلہ واپس لینے کیلئے عدلیہ پر دباؤ بڑھا رہے ہیں : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے نواز شریف ہمیشہ ایمپائر لگاکر کھیلنے کے عادی ہیں، نواز شریف ایسے ججز چاہتے ہیں جن کے فیصلوں پر اثر انداز ہوسکیں۔ نواز شریف جسٹس (ر) عبدالقیوم جیسا جج چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کے روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہتے ہیں عدالت اْن کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے انہوں نے عدلیہ پر حملہ آور ہونے کیلئے مہم شروع کررکھی ہے۔ان کے جلسوں کے پیچھے کا مقصد ثابت ہوگیا،نااہلی کا فیصلہ واپس لینے کیلئے نواز شریف عوامی دباو پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔عمران خان کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا نوازشریف کا مسئلہ ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے امپائروں کے ساتھ کھیلا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف کودھچکا پہنچایا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کو صدمہ پہنچا ہے اور انہوں نے اعلیٰ عدلیہ پر حملہ آور ہونے کیلئے اپنی قیادت میں عوامی مہم شروع کررکھی ہے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -