ججوں کی توجہ سیاسی معاملات پر زیادہ ،انصاف کے سوا تما م کام کر رہے ہیں : بلاول

ججوں کی توجہ سیاسی معاملات پر زیادہ ،انصاف کے سوا تما م کام کر رہے ہیں : بلاول

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں اور ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے۔ٹوئٹرپیغام میں بلال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاء ریفارمزکمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس اس کمیشن کے رکن ہیں، قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنے ہوتے ہیں لیکن 2015 سے اب تک لاء ریفارمز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا۔بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں ان کی اپنے کام کے سوا دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہورہا ہے۔کراچی میں رکنیت سازی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ پورے ملک میں پولیس مقابلوں پر پابندی لگادینی چاہیے، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بھی شفاف تحقیقات کا حق حاصل ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ویب سائٹ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے ذریعے کارکن پارٹی عہدیداروں کیخلاف شکایات بھی درج کراپائیں گے۔

بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -